Author Topic: اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کانووکیشن  (Read 1685 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کانووکیشن
بہاولپور :گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےاسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کانووکیشن میں تقسیم عطائے میڈلز کے بعد
طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سولر انرجی کے استعمال اور پیداوار کو یونیورسٹی میں رائج کیا جائے۔ دریں اثناء گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بغداد الجدید کیمپس میں 2عدد نوتعمیر شدہ گرلز ہاسٹلز کا افتتاح کیا۔
مزید برآں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی، قانون کی بالادستی، معیشت کا استحکام اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے یہاں سرکٹ ہائوس بہاول پور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
 گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے الیکشن کے دوران کئے گئے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کے وعدے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ بہاول ایڈیشن میں مورخہ   27 اکتوبرکو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"