Author Topic: ایم اے، ایم ایس سی امتحانات؛ آن لائن داخلوں کا نیا شیڈول جاری  (Read 352 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
ایم اے، ایم ایس سی امتحانات؛ آن لائن داخلوں کا نیا شیڈول جاری
لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے، ایم ایس سی امتحانات کے آن لائن داخلوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کا آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا ریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ایسے امیدوار جن کا سپلیمنٹری امتحان 2020ء میں آخری چانس تھا اور کورونا کی وجہ سے امتحانات نہ ہونے کے باعث پیپر دینے سے قاصر رہے وہ سالانہ امتحان 2021ء میں اپنے داخلے بھجوا سکتے ہیں۔

ریگولر/لیٹ کالج /پرائیویٹ اور امپروو ڈویژن ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم 30 اپریل 2021ء اور ڈبل فیس کے ساتھ یکم مئی تا 14 مئی 2021 تک جمع کرواسکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 اپریل: 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"