Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلرعہدے سے برطرف

Offline AKBAR

  • *****
  • 4556
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Swat University Vice Chancellor Removed

سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلرعہدے سے برطرف
گورنر خیبرپختونخوا نے مالی بے قاعدگیوں، غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان جو چانسلر بھی ہیں، انہوں نے یونیورسٹی آف سوات میں مالی بے قاعدگیوں، غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمال خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

گورنر نے صوبائی اور گورنر معائنہ ٹیم کی انکوائری رپورٹ پر ڈاکٹر جمال خان کو 90 دن کی جبری رخصت پر بھیج دیا اور ان کی جگہ ڈین آف لائف سائنسز ڈاکٹرحسن شیر کو 2 سال کے لیے پرو وائس چانسلر سوات یونیورسٹی مقرر کردیا۔