Author Topic: نشتر یونیورسٹی آئی ٹی لیب اور لائبریری کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا اعلان  (Read 278 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
نشتر یونیورسٹی آئی ٹی لیب اور لائبریری کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا اعلان
ملتان: نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبا و طالبات کے لئے پہلے سے قائم آئی ٹی لیب اور لائبریری کواپ گریڈ کرنے اور سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا اعلان،وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور سینئر ڈاکٹروں کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط تفصیل کے مطابق کالج سے 1974 میں فارغ التحصیل ہونے والے سینئر آئی سرجن پروفیسر ڈاکٹر افضل بودلہ اور انکے ہم عصر ڈاکٹروں نے مادر علمی کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے
گزشتہ روز وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود سے ملاقات کی اور اس دوران کالج میں زیر تعلیم پوسٹ اور انڈر گریجویٹ طلبا و طالبات کے لئے پہلے سے قائم آئی ٹی لیب اور لائبریری کو سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی لیب اور لائبریری کا درجہ دینے اور ان کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا اور مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ،
سینئر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ مادر علمی کی ترقی کے لئے ہر طرح سے حاضر ہیں لائبریری اور آئی ٹی لیب لے لئے ساونڈ سسٹم ملٹی میڈیا کتابیں جدید کمپیوٹر سمیت ہر سہولت فراہم کی جائیگی ، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو ، پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار، اور ڈاکٹر زاہد سرفراز اور دیگر بھی موجود تھے۔