Author Topic: خواتین یونیورسٹی ملتان میں ’رمضان فوڈ سکیورٹی‘پر ویب سیمینار  (Read 387 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
خواتین یونیورسٹی ملتان میں ’رمضان فوڈ سکیورٹی‘پر ویب سیمینار
 خواتین یونیورسٹی ملتان میں ’’رمضان میں فوڈ سیکورٹی‘‘کے عنوان سے ویب نار کا اہتمام کیا گیا۔
مہمانان میں وائس چانسلر نوازشریف زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راؤآصف علی، پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف، ڈاکٹر ثاقب بٹ، ڈاکٹر حناعلی ، ڈاکٹر عبدالقادر بزدار اورعلیشا امبرین شامل تھیں۔
وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ کا بنیادی مقصد خدا کے قریب ہونا، کم خوش قسمت کی زندگی کو محسوس کرنا اور صحتمند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ افراد فوڈ سیکورٹی کے مسئلہ سے دوچار ہیں جبکہ ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ کی صاف پانی تک رسائی نہیں ہے
اور وہ گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔