Author Topic: شترمُرغ | ostrich urdu info  (Read 511 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
شترمُرغ | ostrich urdu info
« on: June 12, 2021, 03:12:10 PM »

تحریر:  ڈاکٹر عبد الکبیر آفریدی  kabirvet32@gmail.com
پرندوں کی دنیا۔
( ستونت کور )
شترمُرغ Ostrich۔۔۔ایک پرندہ جو شیر کو مار سکتا ہے!
شترمرغ کو ناصرف دنیا کا سب سے بڑا پرندہ مانا جاتا ہے بلکہ یہ سبھی پرندوں میں سب سے منفرد خصوصیات کا بھی حامل ہے ۔ یہ قد اور وزن دونوں میں سبھی پرندوں سے آگے ہے۔
نرشترمرغ کے پر شوخ سیاہ و سفید جبکہ مادہ کے بھورے مائل ہوتے ہیں ۔ اسکی لمبی ٹانگیں و گردن گلابی یا سرمئی مائل ہوتی ہے۔
شترمرغ کے پیر میں صرف 2 انگلیاں ہی ہوتی ہیں۔
۔
سائنسی نام:
Struthio camelus
۔
جغرافیائی حدود:
شترمرغ کا آبائی خطہ افریقہ ہے۔۔۔تاہم اسے پوری دنیا میں کئی ممالک میں پالا اور کھایا جاتا ہے۔
اس کے آبائی ممالک مندرجہ ذیل ہیں۔
برکینا فاسو۔۔۔وسطی جمہوری افریقہ۔۔۔چاڈ۔۔۔جبوتی۔۔۔۔مصر۔۔۔۔حبشہ۔۔۔۔اریٹیریا ۔۔۔کینیا۔۔۔مالی۔۔۔موریطانیہ۔۔۔موزمبیق۔۔۔۔نمیبیا۔۔۔نائجر۔۔۔نائجیریا۔۔۔۔سینیگال۔۔۔۔جنوبی افریقہ۔۔۔سوڈان۔۔۔۔جنوبی سوڈان۔۔۔۔تنزانیہ۔۔۔۔یوگانڈا۔۔۔۔زیمبیا۔۔زمبابوے۔۔۔۔الجزائر۔۔۔۔بوٹسوانا۔۔۔انگولا۔
۔
مسکن :
جنگلات، سوانا خطے، ریگستانی علاقے، جھاڑ۔
۔
جسمانی پیمائشیں:
قد = 9.1 فٹ
وزن = 145 کلو تک۔
۔
خوراک:
ان کی خوراک میں پودے، پھول، جڑیں، بیج، اناج، کیڑے مکوڑے ، چھپکلی اور جانوروں کی لاشوں کے حصے شامل ہیں۔۔۔۔ دانت نہ ہونے کی وجہ سے یہ خوراک کو چبانے سے قاصر ہیں اس لیے شترمرغ کنکر چگتے ہیں اور ان کے معدے میں وہ کنکر خوراک کو نرم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ایک شتر مرغ کے پیٹ میں 1 کلو تک کنکر موجود ہوسکتے ہیں۔
۔
عمر:
آزادی میں 45 سال تک۔
چڑیا گھر میں 50 سال تک۔
۔
رہن سہن:
شتر مرغ ایک سماجی پرندہ ہے۔ یہ 5 سے 50 تک کے جھُنڈ میں رہتے ہیں۔ہر جھنڈ کا علاقہ 2 سے 15 مربع کلومیٹر تک وسیع ہوتا ہے۔۔ یہ اکثر زیبرا اور ہرنوں کے ساتھ مل کر چرتے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ اپنا گھونسلہ زمین پر بناتے ہیں۔
یہ دن کی گرمی سے بچنے کے لیے صبح اور سہ پہر کو چرنے نکلتے ہیں۔ انہیں پانی میں جانا پسند ہے اور یہ اچھے تیراک ہیں۔
قدرتی ماحول میں انہیں شیر، چیتے، تیندوے، مگرمچھ،لگڑ بھگوں اور جنگلی کتوں سے خطرہ رہتا ہے۔۔۔۔خطرے کے وقت یہ 96 کلومیٹر کی رفتار سے بھاگ سکتے ہیں۔
اگر یہ بھاگ نہ پائیں تو دشمن کو لات مار کے اس کا قلع قمع کر سکتے ہیں۔۔۔ اسکی ایک نپی تلی لات شیر، چیتے، تیندوے یا لگڑبھگے کو ختم کردینے کے لیے کافی ہے۔
۔۔۔شترمرغ خطرے کے وقت اپنا سر ریت میں نہیں دباتا یہ محض ایک Myth ہے
۔
بریڈنگ:
شترمرغ ایک "کثیر زوجیہ" پرندہ ہے۔۔۔۔اس حد تک کہ نیروبی نیشنل پارک، کینیا میں ایک شترمرغ مختلف ماداؤں سے بریڈ کرکے ایک ہی سیزن میں 78 انڈے دینے کا باعث بنا۔
ان کا بریڈنگ سیزن مارچ و اپریل تا ستمبر ہوتا ہے۔ فی سیزن مادہ شتر مرغ 2 سے 11 انڈے دیتی ہے۔ جنہیں ڈیڑھ ماہ تک سینے کے بعد چوزے نکلتے ہیں ۔
پیدائش کے بعد چوزے ڈیڑھ سال تک والدین کے زیر سایہ پرورش پاتے ہیں۔
شترمرغ 2 سے 4 سال کی عمر میں بالغ اور بریڈنگ کے لائق ہوجاتا ہے۔
۔۔۔
شتر مرغ کا انڈہ:
شتر مرغ کا انڈہ دنیا کا سب سے بڑا انڈہ ہے جس کا سائز 15 سم اور وزن 1.4 کلو ہوتا ہے۔ مرغی کے اوسط انڈے سے 20 گنا بڑا۔
اس کا ذائقہ مرغی کے انڈے جیسا مگر قدرے زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔
گوشت :
آج کل پوری دنیا میں بشمول پاکستان شتر مرغ کی فارمنگ کی جارہی ہے ۔ شتر مرغ کا گوشت 1500 تا 1800 روپے کلو دستیاب ہے۔
شتترمرغ کا گوشت انتہائی لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے فوائد میں بھی بےمثال ہے:
✓ اس میں چکنائی بہت کم اور کولسٹرول کے مسائل کی وجہ نہیں بنتا۔
✓ آئرن سے بھرپور ہے۔
✓ رنک سے بھرپور ہے۔
✓ کیلشیئم، وٹامن بی-6 اور وٹامن بی-12 کا معقول زریعہ ہے۔
✓ کم کیلوریز گین کرنے کا باعث ہے۔
✓ پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے۔
✓ قلیل وقت میں اور باآسانی پکتا ہے۔
۔
بقائی کیفیت:
چند صدی قبل تک شترمرغ جزیرہ نمائے عرب سمیت ایشیاء کے کئی خطوں میں ملتا تھا لیکن کثرت شکار کی وجہ سے پورے ایشیاء سے شترمرغ کامکمل صفایا ہوچکا ہے۔
تاہم۔۔۔۔ بڑے پیمانے پر فارمنگ اور نگرانی کی وجہ سے فی الوقت اس کی نسل کو کوئی سنجیدہ خطرات لاحق نہیں۔