Author Topic: کبیروالا :گرلز ڈگری کالج کو پوسٹ گریجوایٹ بنانے کی منظوری  (Read 308 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
کبیروالا :گرلز ڈگری کالج کو پوسٹ گریجوایٹ بنانے کی منظوری
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کبیروالہ کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ، 3 ہائی سکولز کو ہائر سیکنڈری کا درجہ اور کبیروالہ بائی پاس کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے
اور انکے لیے بجٹ بھی مختص کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے گزشتہ روز وائس چیئرمین ملک طاہر شفیق کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ نواحی علاقے کے 3 ہائی سکولز کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا گیا ہے ،
 جن میں گورنمنٹ ہائی سکول موہری پور، ہائی سکول حشمت مرالی اور ہائی سکول سلارواہن شامل ہیں ،گرلز ڈگری کالج کبیروالہ کو پوسٹ گریجوایٹ کا درجہ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ،
اسکے علاوہ مولاپور سے جھنگ روڈ تک 9 کلومیٹر طویل بائی پاس کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کروا دیا جائے گا ،
 ککڑہٹہ روڈ پر سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے بھی بجٹ مختص کر دیا گیا ہے ، ان تمام میگا پراجیکٹس پر کام اگلے ماہ شروع کر وا دیا جائیگا ۔