Author Topic: سائنس کالج میں طلبہ تنظیم کاحملہ,دو طلبا کی حالت تشویش ناک  (Read 616 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سائنس کالج میں طلبہ تنظیم کاحملہ,دو طلبا کی حالت تشویش ناک

سٹی42: گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں ہنگامہ آرائی،  ہاسٹل میں طلبا پر تشدد،2 کی حالت تشویش ناک۔

 تفصیلات  کے مطابق  اسلامی جمیعت طلبہ  کی جانب سے  گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں ہنگامہ آرائی کی گئی , طلبا تنظیم کے کارکنوں نے کالج ہاسٹل  میں طلبا پر تشدد  کیا ،ہنگامہ آرائی میں3 طلبا زخمی ہوئے جنہیں  ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سائنس کالج وحدت روڈکےشعبہ کیمسٹری کا طالبعلم محمد دلاور  کی حالت تشویشناک  جبکہ طلباء تنظیم کے تشدد سے ایک طالب علم کا مثانہ پھٹ گیا ہے۔

    ہانیہ عامر کی نئی وائرل ویڈیو نے اداکارہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا

طلبا تنظیم کے کارکنوں  نے سائنس کالج کےطالبعلم دلاورکو تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد ہاسٹل کی چھت سے نیچے گرا دیا، سائنس کالج کے ہاسٹل میں طلبا تنظیم کے کارکن اسلحہ لے کر پھرتے رہے ،انتظامیہ کی جانب سے  سائنس کالج   میں ہونیوالےپرچوں کو منسوخ کر کےکالج 2روز کیلئے بند کر دیا گیا اورسائنس کالج وحدت روڈ کے ہاسٹل کوبھی خالی کرا لیا گیا۔ زخمی طلبا کا کہنا ہے کہ پرنسپل ڈاکٹر تحسین رزاق کی بد انتظامی کےباعث اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں  نے تشدد  کا نشانہ بنایا۔
--------
تشددپسند طلبہ تنظیموں کے خلاف کارروائی ضروری

لاہور کے گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں ہنگامہ آرائی اور ہاسٹل میں ایک طلبا تنظیم کا دوسرے گروپ کے طلبا پر تشدد سے 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ قوم کی ترقی کا راز تعلیم میں پنہاں ہے۔تعلیم اساتذہ‘ادارے اور کتاب کی عزت کے بغیرنہیں ملتی۔تعلیمی ادارے کسی ایک تنظیم کے لئے مخصوص نہیں،بلکہ یہاں پر ہر زبان‘ رنگ‘ نسل‘ لباس اور شناخت کے افراد علم حاصل کر سکتے ہیں۔ شرپسندعناصر نے پہلے پنجاب یونیورسٹی سمیت کئی اداروںکے تعلیمی ماحول کو خراب کیا،اب گورنمنٹ سائنس کالج میں اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے دیگر طلباء کو مارا پیٹا ۔
 حیرت اس پر کہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی بجائے پولیس نے زخمیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کردار اس لحاظ سے بھی درست نہیں کہا جا سکتا کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے اطلاع کے باوجود کارروائی نہ کی۔ اس سارے معاملے میں پولیس کا کردار انتہائی جانبدارانہ تھا۔ تعلیمی اداروں میں قابض طلبہ تنظیموں سے تعلیمی امن تباہ ہو چکا ہے ،
اسلحہ لہرانے کو دلیری سمجھا جاتا ہے ، کچھ سیاسی جماعتیں اپنے طلبا ونگز کی مجرمانہ سرگرمیوں کی حمایت کر کے حالات خراب کرنے میں ملوث رہی ہیں،خود وزیر اعظم عمران خان ایسے عناصر کی زدوکوب کا نشانہ بن چکے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے یونیورسٹیوں اور ہاسٹلوں کی دیواروں پر لکھے سیاسی اور مذہبی نعرے مٹا کر ماحول کو تعلیم دوست بنائیں۔
 اس واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے حکومت تشدد پسند تنظیموں پر پابندی عائد کرے تاکہ طلبا اچھے ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں۔
https://www.roznama92news.com/%D8%AA%D8%B4%D8%AF%D8%AF%D9%BE%D8%B3%D9%86%D8%AF-%D8%B7%D9%84%D8%A8%DB%81-%D8%AA%D9%86%D8%B8%DB%8C%D9%85%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%B1%DB%8C-%D8%B6%D8%B1%D9%88%D8%B1%DB%8C
-------
گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ لاہور میں ہنگامہ آرائی، اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کی جانب سے ہاسٹل میں طلبا پر تشدد سے 4 طالب علم شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق  اسلامی جمیعت طلبہ  کے کارندوں کی جانب سے گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں ہنگامہ آرائی کی گئی، جمعیت کے کارکنوں نے کالج ہاسٹل میں طلبا پر تشدد  کیا ،ہنگامہ آرائی میں3 طلبا زخمی ہوئے جنہیں  ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سائنس کالج وحدت روڈکےشعبہ کیمسٹری کا طالبعلم محمد دلاور  کی حالت تشویشناک  ہے جبکہ جمعیت کے تشدد سے ایک طالب علم کا مثانہ پھٹ گیا ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان ہاسٹل میں اسلحہ لے کر پھرتے رہے ۔جمعیت کے کارکنوں نے سائنس کالج کےطالبعلم دلاورکو تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد ہاسٹل کی چھت سے نیچے گرا دیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جمعیت کی جانب سے طلبہ کو کالج ہاسٹل میں یرغمال بنایاگیا، جس کے بعد طلبہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر دی جس میں انہوں نے بتایا کہ جمعیت کے کارکنان ان پر تشدد کرتے ہیں اور انہوں نے طلبہ کو یرغمال بنا رکھا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو جمیعت کے کارکنان نے ویڈیو بنانے والے طلبہ پر تشدد کیا اور طلبہ کو ہاسٹل کی چھت سے نیچے پھینک دیا جس سے طلبہ شدید زخمی ہو ئے۔

انتظامیہ کی جانب سے  سائنس کالج  میں ہونیوالےپرچوں کو منسوخ کر کےکالج 2روز کیلئے بند کر دیا گیا اورسائنس کالج وحدت روڈ کے ہاسٹل کوبھی خالی کرا لیا گیا۔ زخمی طلبا کا کہنا ہے کہ پرنسپل ڈاکٹر تحسین رزاق کی بد انتظامی کےباعث اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں  نے تشدد  کا نشانہ بنایا۔

ڈی آ ئی جی آ پریشنز ساجد کیانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹائون کو ملزموں کے خلا ف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ،پولیس نے طالبعلم نعمان کی مدعیت میں طلبا تنظیم کے خلا ف مقدمہ درج کر کے چھاپے ما رنے شروع کر دئیے۔  دوسری جانب ہاسٹل سپرنٹنڈنٹ عبد المجید نے اپنا موقف دینے سے انکار کیا ہے ۔
https://urdu.nayadaur.tv/63286/