Author Topic: واشنگٹن یونیورسٹی: پانچ افغان اسکالر لاپتہ ہوگئے  (Read 2141 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


واشنگٹن یونیورسٹی: پانچ افغان اسکالر لاپتہ ہوگئے
   
واشنگٹن . . . .. . . واشنگٹن یونیورسٹی میں اپنے ماسٹرز کے مقالوں پر کام کرنیوالے پانچ افغان اسکالرز لاپتہ ہوگئے ۔واشنگٹن یونیورسٹی کے ترجمان Norm Arkansکے مطابق لاپتہ ہونے والے پانچوں طلبہ کابل یونیورسٹی میں ایڈمنسٹریشن اور پبلک پالیسی میں ماسٹرز کررہے تھے اور وہ تین ماہ کے ریسرچ اور ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے امریکا آئے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ طلبہ ستمبر کے آخری ہفتے میں سییٹل پہنچے تھے۔انہوں نے پہلے ہفتے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی تاہم دوسرے ہفتے پروگرام میں شریک نہیں ہوئے اور چھ اکتوبر سے لاپتہ ہیں۔ آرکنس کے مطابق ان طلبہ نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی ہے صرف اپنے ویزے کی کنڈیشن کی خلاف ورزی کی ہے۔ کیونکہ ان کے پاس جے ون ویزا ہے جس کے تحت تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے دوران قیام میں توسیع کی گنجائش موجود ہے۔ ان افرادکی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ اس سے پہلے بھی افغانستان کے کئی طلبہ امریکا میں لاپتہ ہوچکے ہیں۔



شکریہ جنگ