Author Topic: اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کےجامعہ اردو میں تین روزہ کتب میلہ کا آغاز آج سے ہوگ  (Read 1742 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  اسلامی جمعیت طلبہ  کراچی  کےجامعہ اردو میں تین روزہ کتب میلہ کا آغاز آج سے ہوگا

کراچی (پ ر) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ اردو کے شعبہ اسٹڈی ایڈ پروجیکٹ کے تحت تین روزہ کتب میلہ کا آغاز آج مورخہ 3 مارچ بروز منگل سے ہوگا۔ کتب میلہ میں 25 ممتاز ملکی و غیرملکی پبلشرز اسٹالز لگائیں گے جبکہ کتب 30 سے 40 فیصد خصوصی رعایت پر دستیاب ہوں گی اس موقع پر اسٹڈی ایڈ پروجیکٹ کے تحت خصوصی اسٹال بھی لگایا جائے گاجس میں بیگ‘ فائل و فولڈرز‘ ٹی شرٹ اور دیگر مصنوعات رکھی جائیں گی۔ کتب میلہ کے پہلے دن کا افتتاح نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر غفور احمد‘ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضاو دیگر ہوں گے۔‘ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی این ڈی خان اور رجسٹرار جامعہ اردو ڈاکٹر قمر الحق کریں گے۔ سہ روزہ کتب میلہ میں طلبہ و اساتذہ کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ملک کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریںگی۔ کتب میلہ منگل‘ بدھ اور جمعرات کو صبح 9بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"