Author Topic: محمد کے غلاموں کو امریکا کی غلامی قبول نہیں،جمعیت  (Read 1604 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female


محمد کے غلاموں کو امریکا کی غلامی قبول نہیں،جمعیت

کراچی (پ ر)اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے قائم مقام ناظم نعمان حمیدنے اپنے بیان میں کہاکہ حضوراکرم کی سیرت اتحاد و یکجہتی کی جانب راغب کرتی ہے اور دین اسلام امن وآشتی کامذہب ہی۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں علم ومناظرے کے ذریعے دشمنان اسلام کا مقابلہ کرنا چاہیے ، حضوراکرم کی سیرت پر پوراپوراعمل کرکے ہی ہم آپس کی تفریق ختم کرسکتے ہیں اور یہی وقت کا تقاضا بھی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ حضوراکرم انسانیت کے اخلاق کی تکمیل کیلئے بھیجے گئے اور آخری خطبہ حج کے موقع پر بھی رہتی دنیا کیلئے انسانیت کا منشورپیش کیا،حضور اکرم نے غلاموں ،عورتوں اور پوری انسانیت کے حقوق ادا کرنے کاحکم دیا۔سیرت نبی کریم کی زندگی بالکل بے داغ ہے اور سیرت نبی کریم پر عمل کرکے ہی دنیا میں امن وسکون کا گہوارا بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم حکمرانوں کی بے غیرتی اور بے حسی کے باعث آج امت مسلمہ کی غیرت کو صیہونی اور یہودی للکار رہے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ مسلم حکمراں خواب غفلت کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔نبی کا دین آج لہو لہان ہورہاہے ، اگر اسلامی انقلاب چاہتے ہو تو محمد کی پیروی کر نا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ یہ نبی کی دعاوں کا طفیل ہے کہ آج اسلام سے محبت کرنے والے اور اس کی خاطر اپنا لہوبہانے والے ،امت کی ماوں بہنوں کا تحفظ کرنے والے آج بھی موجود ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کا نوجوان مغربی تہذیب کو اپنی جوتیوں تلے روندتا ہوا محمد عربی کی چاہت کو اپنے سر کا تاج بناکر امت کی آبیاری کررہاہے ۔ نبی پاک نے اسلام کی سربلندی کیلئے بے پناہ مشکلات برداشت کی ہیں نبی پاک ہمارے رہبر و رہنما ہیں اورآپ کی سیرت سے ہی ہمیں عالم کفر کے خلاف سینہ سپر ہونے اور صبر و استقامت کا سبق ملتا ہے جس کی آج امت مسلمہ کے ایک ایک نوجوان کو ضرورت ہی۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"