Author Topic: اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کا طالبعلم کی روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاکت کے خلاف احتجاج  (Read 1579 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 
  اسلامی جمعیت طلبہ کراچی  کا طالبعلم کی روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاکت کے خلاف احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ جی سی ٹی کے تحت سائٹ انتظامیہ کی غفلت ،ناقص انتظامات اورٹرک ڈرائیورکی تیز رفتاری کے باعث جی سی ٹی کے طالب علم محمد اسداﷲکی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیاگیا۔مظاہرے میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے احتجاجی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرسگنل نصب کرنی،اسپیڈ بریکر اور اسٹریٹ لائٹ کے مطالبے اور سائٹ انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر طلبہ نے سائٹ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ زون غربی وقار عظیم قمر نے کہا کہ گزشتہ ماہ ٹریفک پولیس کی انتظامیہ کوبھی طلبہ نے مسائل سے آگاہ کیا اور طلبہ کے وفد نے سائٹ انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور درخواست جمع کروائی مگر وہاں سے بھی کوئی مثبت جواب نہیں مل سکا جس کی وجہ سے معصوم طالبعلم محمداسداﷲجاںبحق ہوااور آج کالج کے طلبہ نے اپنے ساتھی کے جاں بحق ہونے پر مجبوراً روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اوراگر طلبہ کے مطالبات پرسائٹ انتظامیہ نے کوئی توجہ نہ دی تو طلبہ کا مظاہرہ اور احتجاج جاری رہے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ عرصے دو طالبعلم روڈ ایکسیڈینٹ میں زخمی ہوئے۔ گزشتہ ایک ماہ میں دیگر اور بھی حادثات گاڑیوں کی تیز رفتاری اور کالج کے سامنے سگنل نصب نہ ہونے اور،اسپیڈ بریکرنہ ہونے کے باعث پیش آچکے ہیں مگرسائٹ انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"