Author Topic: کفریہ سازشوں کے منہ پر طمانچہ مارنے کا وقت آچکا ہے‘ جمعیت عربیہ کراچی کا بیان  (Read 1413 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کفریہ سازشوں کے منہ پر طمانچہ مارنے کا وقت آچکا ہے‘ جمعیت عربیہ کراچی کا بیان

کراچی (پ ر) جمعیت طلبہ عربیہ کراچی کے منتظم محمد آدم سمیع نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی اور منافقانہ روش سے اسلامی ممالک میں اسلام اجنبی بن چکا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف منظم منصوبہ بندی کے ذریعے محاذ گرم کیا جارہا ہے۔ ایسے میں دنیا کے گوشے گوشے سے دلچسپی رکھنا‘ مظلوم مسلمانوں کی حمایت کرنا ایمان کا اولین تقاضہ ہے۔ وقت کی پکار ہے کہ امت اپنی خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنے کے لیے بیدار ہوجائے۔ اس سلسلے میں جمعیت طلبہ عربیہ کی بیداری امت اور غلبہ اسلام مہم اسلامی انقلاب کے لیے پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جمعیت طلبہ عربیہ کراچی میں کارکنان و ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیداری امت اور غلبہ اسلام مہم کو چپے چپے تک پھیلانے اور کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے کراچی بھر میں چاکنگ کی جائے گی اور پوسٹرز آویزاں کیے جائیں گے۔ کارکنان کمر کس لیں‘ امت کو بیدار کرنے اور کفریہ سازشوں کے منہ پر طمانچہ مارنے کا وقت آچکا ہے۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"