PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 14, 2020, 07:32:29 PM

Title: ضلع بھر کے 60 سے زائد سرکاری سکولوں میں سکیورٹی سہولیات کا فقدان
Post by: sb on November 14, 2020, 07:32:29 PM

ضلع بھر کے 60 سے زائد سرکاری سکولوں میں سکیورٹی سہولیات کا فقدان
 غیر تر بیت یافتہ سکیورٹی گارڈزتعینات ،سی سی ٹی وی کیمرے ، واک تھرو گیٹس،خار دار تاریں اور کنکریٹ بیر ئیرز غائب اکثر سکولوں میں ایس او پیز پلان اور ایمر جنسی نمبر بھی آویزاں نہیں ، سپیشل برانچ کی رپورٹ پربھی عملدرآمدنہ ہوسکا
گوجرانوالہ:ضلع بھر کے 60سے زائد سر کاری سکولوں میں سکیورٹی سہولیات کا فقدان ہے ،کئی سکولوں میں غیر تر بیت یافتہ سکیورٹی گارڈز تعینات ہیں ،سی سی ٹی وی کیمرے ، واک تھرو گیٹس،خار دار تاریں اور کنکریٹ بیر ئیرز غائب ہیں ،سرکاری سکولوں کے ہزاروں طلبہ بغیر سکیورٹی کے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔ سرکاری سکولوں میں ایس او پیز کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے ،8فٹ دیوار،خار دار تاریں ،زگ زیگ کنکریٹ بیر ئیر،ایمرجنسی الارم ،میٹل ڈیٹیکٹرسمیت مختلف ایس او پیز پر عمل در آمد ہونا ضروری ہے ۔اس کے باجود ریجن بھر کے بیشتر سر کاری سکولوں کی سکیورٹی ناقص ہے جبکہ اکثر سکولوں میں ایس او پیز پلان اور ایمر جنسی نمبر بھی آویزاں نہیں کئے گئے ۔جس کیو جہ سے سکولوں کی سکیورٹی انتظامات بہتر نہیں ہے ۔تحصیل صدر گوجرانوالہ، نوشہرہ ورکاں ،کامونکی،وزیر آباد ،احمد نگر ،علی پورچٹھہ،ایمن آباد کے دیہی علاقوں میں قائم سرکاری سکولوں میں سکیورٹی کا فقدان ہے ۔اس حوالے سے سپیشل برانچ نے متعدد بار رپورٹ بھی بھجوائی ہے لیکن اس پر ابھی تک عملدر آمد نہیں ہو سکا۔سی او ایجوکیشن ڈاکٹر تنویر کا کہنا ہے کہ سر کاری سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے سکولوں کا باقاعدہ معائنہ کیا جاتا ہے ۔اے پلس اور اے کیٹیگری والے سکولوں کی سکیورٹی پہلی ترجیح ہوتی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 نومبر 2020 کو شائع ہوئی