Author Topic: محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیوں کی بندش برقرار رکھنے  (Read 387 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیوں کی بندش برقرار رکھنے
اور کالجوں کو 19 اپریل سے کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا.
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اورسرکاری یونیورسٹیوں کی بندش برقراررکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،لاہور سمیت 11 اضلاع میں یونیورسٹیز میں فزیکل کلاسز پر پاپندی برقرار رہے گی،کالجوں کو 19 اپریل سے کھولنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیاگیا،وائس چانسلرز اور کالجوں کے پرنسپلز کو کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کی ہدایت بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے صوبائی وزیرتعلیم مرادراس نے اہم ٹویٹ کیا،صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 19 اپریل کو تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 2 دن کھولا جائے گا،
سوموار اور جمعرات کے ایام میں 9 تا12 ویں کلاسز کے طلبا تعلیمی اداروں میں حاضر ہوں گے۔صوبائی وزیرتعلیم نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 13 اضلاع میں سکول کھو لیں جائیں گے،
 ان اضلاع میں لاہور،راولپنڈی،گجرات، گجرانوالہ،ملتان،بہاولپور،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،رحیم یار خان، شیخوپورہ اور ڈیرہ غازی خان شامل ہے۔
یاد رہے کہ  عالمگیر مہلک کورونا وباء کی تیسری لہر میں اضافہ ہونے پر آج این سی اوسی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے مختلف تجاویز پیش کی گئیں،
 تمام تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے جبکہ نہم سے بارہویں جماعت تک کے بچوں کو پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول بلوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 10 اپریل2021 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"