Universities In Pakistan > Universities In Islamabad

نیورو سائنس پر کامسٹیک بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس

(1/1)

AKBAR:
نیورو سائنس پر کامسٹیک بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس
نیورو سائنس پر پہلی دو روزہ کامسٹیک بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس شروع ہوگئی ،
آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ نیورولوجی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھا آغاز ہے، انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا خطہ دنیا کا بہت اہم حصہ ہے،
دنیا کی 7 بلین آبادی میں سے اس کی آبادی 1اعشاریہ 9 بلین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعصابی امراض کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے میں کامسٹیک اور او آئی سی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
کوآرڈنیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ نیورو سائنس کی اہمیت اب عالمی سطح پر تسلیم کی جا چکی ہے، انہوں نے کہا کہ کامسٹیک کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی کو ترقی کی گاڑی کے طور پر لینا ہے اور ہم سب سمجھتے ہیں کہ سائنس اور ٹیکنالوجی تبدیلی کا محرک ہے۔ اس کانفرنس میں او آئی سی کے 20 سے زائد رکن ممالک کے شرکاء آن لائن شرکت کر رہے ہیں۔

Navigation

[0] Message Index

Go to full version