Author Topic: ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ آگئی  (Read 691 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ آگئی
لاہور:کورونا کے باعث ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات ملتوی کئے گئے، یو ایچ ایس نے امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس امتحانات 13 جنوری سے شروع ہوں گے۔ تھرڈ پروفیشنل بی ڈی ایس امتحانات 14 جنوری سے شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث ملتوی کیے گئےایم بی بی ایس، بی ڈی ایس امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ یو ایچ ایس نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ۔ تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس امتحانات 13 جنوری سے شروع ہوں گے۔ تھرڈ پروفیشنل بی ڈی ایس امتحانات 14 جنوری سے شروع ہوں گے ۔حکومتی ہدایات کے مطابق دسمبر میں ہونے والے امتحانات ملتوی کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق امتحانات کو مزید موخر کرنے کا فیصلہ جنوری میں کورونا صورتحال کے مطابق ہوگا، امتحانات اور کلاسز کے حوالے سے این سی او سی کی ہدایات پر من و عن عمل ہو گا، طلبہ کو امتحانات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دی گئیں۔
واضح رہے کہ  گورنر پنجاب نے کورونا وبا کی وجہ سے پریشان میڈیکل طلبا کی مشکلات کے حل کے لئے طلبا ء کو  آئندہ سپلیمنٹری امتحانات میں شامل ہونے کا اضافی موقع دینے کی منظوری دی ہے،گورنر پنجاب کی جانب سے میڈیکل یونیورسٹیز کے سربراہوں کو ہدایت جاری کر دی گئی  ہیں۔ میڈیکل سٹوڈنٹس نے مشکل حالات میں تعلیم جاری رکھی ہے، ان کا ساتھ دیں گے۔ان کا کہناتھا کہ  کورونا سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم کا پورا احساس ہے، ایسے حالات میں ان کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔

گاڑی چلانے کیلئے حکومت کی نئی پالیسی،ورنہ بند ہوگی
قبل ازیں پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت این ٹی ایس کی جانب سے لیے جانے والے ایم ڈی کیٹ میں داخلہ کے لئے امیدواروں پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس کی شرط عائد کی گئی۔ امیدواروں کو کورونا ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ این ٹی ایس کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مثبت کورونا ٹیسٹ پر امیدواروں کیلئے 13 دسمبر کو دوبارہ امتحان منعقد ہوگا۔کورونا کی مثبت رپورٹ اپ لوڈ کرنے والے طلباء ہی 13 دسمبر کو ٹیسٹ دے سکیں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 09 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"