ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں احتجاج
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جوائنت ایکشن کمیٹی کے تحت ملازمین مطالبات کی منظوری کے لئے سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین نے سڑک بلاک کردی جس کے باعث رفیق شہید روڈ پر ٹریفک کی روانی چند گھنٹوں کے لئے معطل ہوگئی اورشہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا ہیلتھ رسک ، میڈیکل ، ہیلتھ پروفیشنلز الاؤنسز فراہم کئے جا ئیں ، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔