Author Topic: کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہفتہ طلباء میں تقریری مقابلہ  (Read 434 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہفتہ طلباء میں تقریری مقابلہ
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہفتہ طلباء کا چوتھا پروگرام مقابلہ”انگریزی تقاریر“ پیر کوبورڈ کی سماعت گاہ میں منعقد ہوا جس میں بورڈ سے الحاق گورنمنٹ اور نجی اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔،
مقابلہ تقریر میں منصفین کے فرائض ظل ہما، پروفیسر عروج سعادت اور سید ولید یمنی نے ادا کئے جبکہ نظامت پروفیسر سمیر احمد نے کی،
نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن لٹل فولکس اسکول نارتھ ناظم آبادکے عبیر حمید، دوسرپوزیشن قائداعظم رینجرز اسکول نارتھ ناظم آباد کی وجیہہ شاہ جبکہ تیسری پوزیشن دو طلبہ بحریہ اسکول و کالج ون اے بی ایس آر ای کی ثبین حمید اور ایم اے بوائز سکینڈری اسکول موسیٰ لین کے عاشر نے حاصل کی۔