BISE Bahawalpur Board Position Holders 2019
بہاول پور: نمائندہ پاک اسٹڈی بہاول پور کےمطابق بہاولپور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ منچن آباد کی عائشہ یاسین اور رحیم یارخان کی اریبہ نور 1086 نمبر لے کر پہلی پوزیشن پر کامیاب ہوئیں جبکہ فورٹ عباس کا محمد طلحہ اور رحیم یارخان کا سید معیز الحق بخاری 1085 نمبر لے کر دوسری پوزیشن پر کامیاب رہا۔