Author Topic: کورونا:سکولز ، کالجز کیفے ، کینٹینز کی بندش کیخلاف احتجاج  (Read 242 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کورونا:سکولز ، کالجز کیفے ، کینٹینز کی بندش کیخلاف احتجاج
 لاہور:کوروناوبا کے باعث سکولز اور کالجز کے کیفے اور کینٹینز کی بندش کے خلاف کیفے ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق سکولوں اور کالجوں کے کیفے اور کیٹینز کی بندش کے خلاف اس شعبے سے وابستہ افراد نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔صدر کیفے ایسوسی ایشن حاجی ارشد کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد تمام کاروباری سرگرمیاں بحال کر دی گئیں ۔ تاہم سکولز اور کالجز کے کیفے اور کینٹینز تاحال بند ہیں ،کیفے اور کینٹینز سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے ،گزشتہ دس ماہ سے بے روزگار ہیں ۔حکومت غریب لوگوں کا سوچے ۔مظاہرین نے حکومت سے ایس او پیز کے ساتھ کالجز اور سکولز کے کیفے کھولنے کا مطالبہ کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42کی ویب سائٹ پر مورخہ 08 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"