Author Topic: سی ایس ایس کے اعلان کردہ نتائج واپس لے لئے گئے  (Read 3991 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
سی ایس ایس کے اعلان کردہ نتائج واپس لے لئے گئے

اسلام آباد…فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے نتائج میں خامیوں کی نشاندہی پر15جون کو اعلان کیا گیارزلٹ واپس لے لیا۔سی ایس ایس کا رزلٹ پہلی مرتبہ واپس لیا گیا ہے۔ سی ایس ایس کا نتیجہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی ایک روز ڈسپلے رہا۔حکام کا کہنا ہے کہ سی ایس ایس کے نتائج میں کمپیوٹر کی غلطی کی وجہ سے کوئی گڑ بڑہوگئی تھی جسے دور کرنے کیلئے رزلٹ واپس لیا گیا ہے،کیونکہ اس سے میرٹ ڈسٹرب ہوگیا تھا۔ حکام کا کہناہے کہ معاملے کی اندرونی چھان بین کی جارہی ہے، رزلٹ میں پائی جانیوالی غلطیوں کو دور کرکے جلد ہی اس کا دوبارہ اعلان کردیں گے۔ دوسری جانب فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف طاہر اقبال نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی امتحانات اور سیکرٹری کی ہدایات پر سی ایس ایس کا رزلٹ ویب سائٹ سے ایک دن بعد ہٹایاگیا ہے۔ طاہر اقبال کے مطابق انہیں رزلٹ واپس لینے کی وجوہات کا علم نہیں،اور نہ ہی انہیں یہ معلوم ہے کہ رزلٹ ویب سائٹ سے کیوں ہٹایا گیا۔ ان کا کہناتھا کہ جب ہدایات ملیں گی، رزلٹ دوبارہ ویب سائٹ پر لگا دیں گے۔
شکریہ جنگ