PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: sb on January 05, 2020, 05:20:23 PM

Title: لاپتہ بلوچ طالبعلموں کو بازیاب کرایا جائے، طلباء ایجوکیشنل الائنس
Post by: sb on January 05, 2020, 05:20:23 PM

لاپتہ بلوچ طالبعلموں کو بازیاب کرایا جائے، طلباء ایجوکیشنل الائنس
کوئٹہ : طلباء ایجوکیشنل الائنس کے زیر اہتمام بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن عبدالوہاب بلوچ ولد سیاحل بلوچ کی مبینہ ماورائے عدالت گرفتار ی کے خلاف ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے زبیر شاہ آغا، ڈاکٹر صبیحہ بلوچ، لطیف کاکڑ، جلیلہ حیدر ، ابرار بلوچ، نعیم جلالی سمیت دیگر نےکہاکہ10 دسمبر کو بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن وہاب سیاحل کو گوادر سے مبینہ طور پر گرفتار کیا گیاان کی گرفتاری کو ایک مہینہ مکمل ہونے کوہے لیکن انہیں نہ تو منظر عام پہ لایا گیا ہے اور نہ ہی اہلخانہ کو انکے بارے کوئی اطلاع دی گئی ہے بلکہ یقین دہانی کے باوجود انہیں بازیاب نہیں کیا گیا ،اس سے قبل تنظیم کے سابق مرکزی وائس چیئرمین فیروز بلوچ اور انکے کزن جمیل بلوچ کو قلات سے مبینہ طور پرماورائے عدالت گرفتار کیا گیا تاحال انکے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں۔مقررین نے کہا کہ طالب علموں کی مبینہ طور پر ماورائے عدالت گرفتاری سے نہ صرف طلبا بے چینی کا شکار ہیںبلکہ ان کے والدین بھی اپنے بچوں کے مستقبل اور انکے تحفظ کے حوالے سےپریشانی کا شکار ہیں۔مقررین نے وفاقی، صوبائی حکومتوں اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ عبدالوہاب بلوچ ،
تنظیم کے سابق مرکزی وائس چیئرمین فیروز بلوچ اور انکے کزن جمیل بلوچ کو بازیاب کیا اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے واضح پالیسی مرتب کی جائے۔
حو الہ: یہ خبر  روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ 05 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی