PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: sb on March 28, 2020, 01:15:39 PM

Title: طلباء و طالبات کی تعلیمی فیسیں معاف کی جائیں، بی ایس او پجار
Post by: sb on March 28, 2020, 01:15:39 PM

طلباء و طالبات کی تعلیمی فیسیں معاف کی جائیں، بی ایس او پجار
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ پرائیوٹ اسکولوں ،کالجز اور یونیورسٹیوں کی فیسیں معاف کی جائیں عدالتی احکامات کے باوجود اسکولز نے سردیوں کی چھٹیوں کی مکمل فیس لیتے رہے ،اب جب کرونا وائرس کے وبا ء کے پیش نظر احتیاطی طور پر اسکول ، کالج اور یونیورسٹیوں کو بند کردیا گیاہے تو طلبہ و طالبات سے فیس وصول نہ کی جائے ترجمان نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں لاک ڈائون دکھائی نہیں دے رہا، حکومتی غفلت کی وجہ سے حالات اس حد تک پہنچ چکے ہیں اگر اب بھی حکمرانوں نے فیصلے نافذ کرنے کے بجائے غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا تو کرونا وائرس سے تباہی ہوگی، ہم عوام ، طلبا، کاروباری حضرات و تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ڈبلیو ایچ او کے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کوئٹہ ایڈیشن مورخہ  28مارچ 2020ء کو شائع ہوئی