Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

Recent Posts

Pages: [1] 2 ... 10
1
تمام ڈاکٹر نیشنل لائسنسنگ ایگزام کو مسترد کرتے ہیں: پی ایم اے

کالے قانون کے خاتمے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا:رہنمائوں کی گفتگو
سرگودھا:سابق حکومتوں نے میڈیکل پر وفیشن کی بربادی میں اپنا حصہ ڈالاجبکہ موجودہ حکومت نے نیشنل لائسنسنگ ایگزام کا آرڈیننس لا کر اس شعبہ کا بیڑہ غرق کرنے کی کوشش کی ہے ۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ’ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن اور اس شعبہ سے وابستہ تمام افراد این ایل ای کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے زیر اہتمام چیک اینڈ بیلنس کا بہترین نظام جاری تھا لیکن یہاں جو بھی آتا ہے نئے تجربے کرتا ہے
اور خاص طور پر شعبہ صحت کو تو تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے موجودہ پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ میڈیکل پروفیشنلز کا مستقبل تاریک ہے ۔نیشنل لائسنسنگ ایگزام ظلم و جبر کا نظام ہے جو نہ صرف میڈیکل پروفیشنلز بلکہ ان کے والدین اور اہل خانہ کا بھی مذاق اڑانے اور ان کو اذیت دینے کے مترادف ہے ۔ زیادتی کی انتہا یہ ہے کہ اس امتحان میں پاس ہونے کے لئے 70 فیصد نمبروں کے حصول کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
 حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ادارہ بنایا اور اس کا وائس چیئرمین ایک وکیل کو لگا دیا گیا ہے جو کہ ایک مضحکہ خیز فیصلہ ہے ۔ڈاکٹر سکندرحیات وڑائچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ این ایل ای کو فوری طو رپر ختم کیا جائے اس کالے قانون کے خاتمے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر فواد حسین’ جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ناصر اقبال ’ سابق پریس سیکرٹری ڈاکٹر ریاض احمد اور چیئرمین پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ملک محمد یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
2
This month Jobs / شاہ پور صدر :پٹواریوں کی بھرتی ،ٹیسٹ
« Last post by AKBAR on June 17, 2021, 03:44:45 PM »
شاہ پور صدر :پٹواریوں کی بھرتی ،ٹیسٹ
شاہپور صدر سرگودھا:اردو ٹائپنگ ٹیسٹ 19 جون ہفتہ 11 بجے انسپائر کالج میں ہو گا : انعم علی
 تحصیل شاہپور میں 29 پٹواریوں کی بھرتی کے لیے 568 امیدواروں نے انگلش ٹائپنگ ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا
جس میں سے صرف 41 امیدوار کامیاب ہوئے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی لسٹ اے سی آفس شاہپور کے باہر آویزاں کر دی گئی ہے
اے سی شاہپور انعم علی خان نے بتایا کہ ٹیسٹ میرٹ پر لیے گئے ہیں اور کسی امیدوار کی حق تلفی نہیں کی گئی
اور نہ ہی کوئی سفارش پر رعایت دی گئی کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اردو ٹائپنگ ٹیسٹ 19 جون بروز ہفتہ 11 بجے انسپائر کالج شاہپور میں لیا جاے گا ۔
3
خوشاب:سروس پر بحال ہونیوالے استاد کو ڈیوٹی کی اجازت نہیں دی جا رہی

خوشاب:ڈپٹی کمشنر خوشاب کی انکوائری میں ڈی پی ایس سکول اینڈ انٹرمیڈیٹ کالج جوہرآباد کے اپنی سروس پر بحال ہونیوالے ریاضی کے ٹیچر محمد نذیر کو 14 دن گزرنے کی باوجود بھی پرنسپل راجہ محمد عرفان نے جوائن نہیں کروایا
متاثرہ ٹیچر محمد نذیر روزانہ کی بنیادی پر ڈی پی ایس سکول کے گیٹ پر جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں
جب کہ انکوائری میں بے گناہی ثابت ہونے کے باوجود تاحال پرنسپل موصوف ٹیچر محمد نذیر کو ملازمت سے دور کر رہا ہے ۔
واضح رہے کہ پرنسپل راجہ محمد عرفان نے ریاضی کے ٹیچر محمد ریاض کے نتائج کی ناقص کو عذر بنا کر انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا تھا ۔
4
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جوہرآباد میں مستقل ٹیچرزاور سٹاف نہیں

خوشاب :ضلعی ہیڈکوارٹر جوہرآباد میں موجود گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جوہرآباد 2016 سے قائم ہے
لیکن ابھی تک یہاں پر مستقل ٹیچرز اور سٹاف کو تاحال بھرتی نہیں کیا گیا ہے ۔
 متعدد بار بھرتی اشتہار آنے کے باوجود ابھی تک مذکورہ کالج میں مستقل سٹاف موجودہ نہیں ہے ۔
ادھر اُدھر سے دو تین مستقل ٹیچرز کو بلا کر اور باقی اساتذہ کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا گیا ہے جس سے یہاں زیرتعلیم سینکڑوں طلبا کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔
5
زرعی یونیورسٹی میں جدید ترین پنشنرز سہولت مرکز قائم

فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی میں پنشنرز کو ون ونڈو کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کے لئے جدید ترین پنشنرز سہولت مرکز قائم کر دیا گیا۔ جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انس سرور قریشی نے یونیورسٹی کے ٹریژرر عمر سعید قادری کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنشنرز ہمارے ادارے کیلئے باعث فخر اور اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں جن کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ بروقت پنشن کے حصول اور ریٹائرمنٹ کی دستاویزات کی تیاری سے لے کر تکمیل تک جملہ مراحل کیلئے انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین اپنے ادارے کے ساتھ جذباتی وابستگی رکھتے ہیں اور انہیں توقع ہوتی ہے کہ دوران سروس جس قسم کی عزت و تکریم دی جاتی تھی انہیں اب بھی وہی اہمیت دی جائے ، لہٰذا سہولت مرکز میں ایسا خوش اخلاق عملہ متعین کیا گیا ہے جو انہیں خندہ پیشانی کے ساتھ نہ صرف خوش آمدید کہے گا بلکہ ان کے تمام مسائل کے فوری حل کیلئے ون ونڈو سہولیات بھی بہم پہنچا سکے گا ۔
6
فیصل آباد سی ای او ایجوکیشن کا سکولوں کااچانک دورہ
فیصل آباد:سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے سمن آباد، ڈھڈی والا اور جڑانوالہ روڈ پر سکولوں کااچانک دورہ کیا
اورسکول سربراہوں کو بچوں کے امتحانات کی تیاری کروانے کی ہدایت کی جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر دو سکول اساتذہ کووارننگ بھی دی ،
سی ای او ایجوکیشن نے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔
7
پولیس اہلکاروں کا بی لسٹ کا محکمانہ امتحان ، 116 امیدوار شریک

چنیوٹ:آئی جی پنجاب انعام غنی کے احکامات اور وژن کے مطا بق پولیس میں محکمانہ ترقیوں کاعمل جاری ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر،ایس پی انویسٹی گیشن کوثر پروین،ڈی ایس پی صاحبان کی زیرنگرانی پولیس اہلکاروں کا بی لسٹ کا محکمانہ امتحان لیاگیا
آئی جی پنجاب انعام غنی کے احکامات اور وژن کے مطا بق پولیس میں محکمانہ ترقیوں کاعمل جاری ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر،ایس پی انویسٹی گیشن کوثر پروین،ڈی ایس پی صاحبان کی زیرنگرانی پولیس اہلکاروں کا بی لسٹ کا محکمانہ امتحان لیاگیا۔اے لسٹ میں کامیاب116امیدواروں کانسٹیبلان،لیڈی کانسٹیبلان نے امتحان میں حصہ لیا۔امیدواروں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی۔
ڈی پی او بلال ظفر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویو لئے جائیں گے ،شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے میرٹ پر جوانوں کی محکمانہ ترقی کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔
8
ایوان تجارت و صنعت ملتان اور نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس کے مابین مفاہمتی یاداشت
ملتان :اس سلسلہ میں ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
اس موقع پر صدر ایوان خواجہ صلاح الدین اور ڈائریکٹر نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس بریگیڈئیرر اسد رضا نے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے
اور دستاویزات کا تبادلہ کیا ایم او یو کے مطابق ایوان تجارت و صنعت ملتان کے ممبران نمل یونیورسٹی طلباء کو انٹرن شپ،روزگار کے مواقع تربیتی سیمینارز میں شرکت جیسے مواقع فراہم کریں گے ۔
9
دستکار کورس مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم

ملتان:انرویل کلب ملتان سینٹرل کی جانب سے دستکار کورس مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں
اس سلسلہ میں انرویل کلب ملتان سینٹرل کی صدر ارم اقبال کی رہائش گاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سابق صدر مینا غوری اور سیکرٹری کلب رخسانہ نعیم نے صدر ارم اقبال کے ہمراہ طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔
10
زکریا یونیورسٹی ملتان ایم ایس سی سائیکالوجی نتائج
ملتان:زکریا یونیورسٹی ملتان نے ایم ایس سی سائیکالوجی پارٹ ون اور ٹو ضمنی امتحان 2019 اورسالانہ امتحان 2020کے نتا ئج کا اعلان کر دیا ہے
امتحان میں 199 امیدواروں نے شرکت کی اور 176 امیدوار پاس ہوئے۔ ۔ کامیابی کا تناسب 86.43فیصد رہا ۔
Pages: [1] 2 ... 10
PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.