Author Topic: میٹرک امتحانات ملتوی طلبا کو ذہنی پریشانی  (Read 1193 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
میٹرک امتحانات ملتوی طلبا کو ذہنی پریشانی
 کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی ہونے سے طلبا وطالبات کو ذہنی پریشانی کا سامنا،نقل اور غیر قانونی ذرائع کے استعمال کے خلاف حکومت کو امتحانات سے قبل موثر انتظامات کرنے چاہیئے تھے۔ دو روز قبل میٹرک جماعت دہم کے سالانہ امتحان کا انگریزی،کیمسٹری اور بائیولوجی کا پرچہ آوٹ ہونے کے بعد حکومت نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کرتے ہوئے 20 مارچ سے ری شیڈول کا اعلان کیا ہے۔امتحان کی تیاری کرنے والے ہزاروں طلبا وطالبات کو ذہنی پریشانی کا سامنا اور ذہنی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم اور بلوچستان بورڈ کو سوال نامہ کاپیوں کومحفوظ رکھنا چاہیئے تھا۔ ان کہنا تھا کہ گزشتہ برس بھی ایف ایس سی کی جوابی کاپیاں تندوروں میں روٹیاں ڈالنے کے کام آرہی تھیں۔ میٹرک امیدواروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔   شکریہ جنگ