Author Topic: job in Production unite پروڈكشن یونٹس میں ملازمت  (Read 11158 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male

job in Production unite   پروڈكشن یونٹس میں ملازمت
نجی شعبے میں بے شمار بڑے بڑے كارخانے اور فیكٹریاں قائم ہیں ۔ان كے ساتھ ساتھ بے شمار چھوٹے
چھوٹے پروڈكشن یونٹ بھی كام كررہے ہیں جن میں باصلاحیت انٹر پاس اور گریجوایٹ نوجوانوں كے لیے روزگار كیئ اچھے مواقع موجود ہیں ۔انٹرمیڈیٹ نوجوانوں كو چاہیے كہ وہ كارخانوں اور فیكٹریوں میں ایسے شعبے میں ملازمت حاصل كرنے كی كوشش كریں جہاں سیكھنے اور تربیت حاصل كرنے كے زیادہ سے زیادہ مواقع موجود ہیں ۔خاص طور پر ایف ایس سی پری انجیئنرنگ نوجوانوں كو مكینیكل یا الیكٹریكل یا الیكٹرونكس كی بنیاد پر كام كرنے والے كارخانوں میں سیكھنے اور تربیت حاصل كرنے كے زیادہ بہتر مواقع مل سكتے ہیں ۔لہذا سائنس میں انٹر كرنے والے نوجوانوں كو كوشش كرنی چاہیے كہ وہ اسی نوعیت كے كارخانوں میں ملازمت اختیار كریں ۔خواہ شروع میںبہت كم تنخواہ پر ہی كام كیوں نہ كرنا پڑے۔اسی طرح وہ نوجوان جنہوں نے پری میڈیكل میں ایف ایس سی كیا ہوا انہیں چاہیے كہ وہ ادویات سازی كے كارخانوں یا كیمیكل انڈسٹری میں ملازمت حاصل كریں كیونكہ ابتدائی تربیت كے بعد ان شعبوں میں ترقی كے زیادہ امكانات ہیں ۔اسی طرح انٹر پاس نوجوانوں كو اگر انہوں نے میٹرك كا امتحان سائنس كے ساتھ پاس كیا ہو تو انہیں بھی ایسے شعبوں میںجانے كی كوشش كرنی چاہیے جہاں انہیں مشینوں كی آپریٹنگ مرمت اور دیكھ بھال كا كا م كرنا پڑے

یاد ركھیں كارخانوں میں ٹیكنیكل كاموں كی اہمیت اور معاوضہ كلریكل كاموں كی نسبت كافی زیادہ ہوتا ہے۔

اسی طرح گریجوایٹ نوجوانوں كا چاہیے كہ وہ كارخانوں اور فیكٹریوں میں ایسا جاب تلاش كریں جس میں دو سال كی تربیت كے بعد ان كے لیے سپروائزری یا مینجمنٹ كیڈر میں ترقی كے روشن امكانات ہوں ۔میڈیكل یا كیمسٹری میں بی ایس سی كرنے والے نوجوانوں كے لیے فارما سوٹیكل انڈسٹریز ،كیمیكل انڈسٹریز ،فرٹیلائزر شوگر مل اور ٹیسٹسا ئیڈز كے كارخانوں میں اچھے مواقع موجود ہیں ۔اسی طرح میتھ فزكس میں بی ایس سی كرنے والے نوجوانوں كے لیے انجینئرنگ كے كارخانوں میں ترقی كرنے كے مواقع مل سكتے ہیں ۔كامرس گریجوایٹس مختلف كارخانوں كے اكائونٹ سیكشن میں بہتر مستقبل بناسكتے ہیں ۔یوں تو عام گریجوایٹس كے لیے كارخانوں اور فیكٹریوں میں كلریكل جاب ہی مل سكتا لیكن اگر كوشش كی جائے تو گریجوایٹ نوجوان اپنی محنت مشقت اور سیكھنے كے عمل سے بڑی جلدی سپروائزری اور مینجمنٹ كیڈر میں ترقی پاسكتے ہیں ۔

پاكستان میںانجینئرنگ ،ٹیكسٹائل اور كیمیكل انڈسٹریز كی كمی نہیں ہے اور گریجوایٹ نوجوانوں كو كسی نہ كسی انڈسٹری میں كام كرنے كا موقع مل جاتا ہے ۔ایك بات یاد ركھیے كہ شروع میں ہوسكتا ہے كہ آپ كو آپ كی تعلیمی قابلیت كے مطابق روزگار نہ ملے اس سے آپ كو بددل نہیں ہونا چاہیے كیونكہ اگر آپ نے كسی ادارے میں معمولی حیثیت سے بھی ملازمت حاصل كرلی تو آگے یہ آپ كی تعلیم اور سیكھنے كی صلاحیت پر منحصر ہے كہ آپ اپنے لئے ترقی كے مواقع كس طرح پیدا كرتے ہیں ۔كیونكہ نجی شعبے میں آدمی كو وہی كچھ ملتا ہے جس كی صلاحیت اس میں موجود ہوتی ہے۔
[/size]

Offline Awaisi

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 1
  • My Points +0/-0
Re: job in Production unite پروڈكشن یونٹس میں ملازمت
« Reply #1 on: August 16, 2010, 11:34:10 PM »
My name is Mustahsan Rasheed.Sir i have done F.Sc Medical last year.now i want a part time job in any industry.plz tell me at 03007723086.