Author Topic: یونیورسٹی کےوی سی کو معطل ، شامل تفتیش کیا جائے  (Read 660 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یونیورسٹی کےوی سی کو معطل ، شامل تفتیش کیا جائے
کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنےکی مذمت اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی فوری معطلی اور انہیں تفتیش میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعہ بلوچستان کے طلباء و طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کی مترادف ہے بلوچستان میں ایک ایسا ماحول پیدا کرکے تعلیمی دروازے بند کئے جارہے ہیں
بلوچستان یونیورسٹی میں غیر اخلاقی حرکات سے بلوچستان کی بدنامی ہوئی ہے اس سلسلے تمام ذمہ داران کو معطل کرکے غیر جانبدارانہ تحقیات کی جائےاور ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت بعض نادیدہ قوتیں اس تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں لہذا وائس چانسلر کو بھی فوری طور معطل کیا جائے تاکہ تحقیقات شفاف انداز میں ممکن ہوسکے۔ موجودہ وائس چانسلر نے بلوچستان یونیورسٹی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے وائس چانسلر عوام والدین طلباء و طالبات کے اعتماد میں ناکام ہوچکے ہیں بلوچستان کے عوام کا ان پر اعتماد اٹھ چکا ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ فوری طور وائس چانسلر کو معطل کیا جائے اور اسے تفتیش میں شامل کیا جائے بیان میں کہا کہ سیکورٹی کے نا پر بلوچستان یونیورسٹی میں فورسسز کی موجودگی سے حالات خراب ہو رہے ہیں بلوچستان
یونیورسٹی میں سیکورٹی کے نام پر روزانہ خواتین مر د اساتزہ کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 16 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"