Author Topic: میٹرک سائنس وجنرل گروپ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان  (Read 871 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک سائنس وجنرل گروپ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس وجنرل گروپ (ریگولر اور پرائیویٹ) ضمنی امتحانات سال 2019کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ سائنس گروپ میں39 ہزار 392 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی، 39 ہزار 258 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ ان امیدواروں میں سے 18ہزار 882 نے کامیابی حاصل کی،اس طرح کامیاب ہونے والے امیدواروں کی شرح 48.1 فیصد رہی۔ اسی طرح جنرل گروپ ریگولر میں 3ہزار 109 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 3ہزار 75امیدوار شریک ہوئے ۔ان امیدواروں میں سے 1ہزار 364 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، کامیاب امیدواروں کی شرح 44.36 فیصد رہی۔ جنرل گروپ پرائیویٹ میں امیدواروں کے اعداد و شمار کے مطابق 2 ہزار 525 امیدوروں نے رجسٹریشن کرائی، 2ہزار 448امیدوار شریک ہوئے۔ ان امیدواروں میں سے 1ہزار 29 نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کی شرح 42.03فیصد رہی۔
حو الہ: یہ خبر  روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 21 دسمبر 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"