Author Topic: فنی تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں فیل ہونے والے بچوں کیلئے بڑی خوشخبری  (Read 920 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

فنی تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں فیل ہونے والے بچوں کیلئے بڑی خوشخبری
 لاہور:فنی تعلیمی بورڈ نے امتحانات میں فیل ہونے والے بچوں کو دوبارہ پیپر دینے کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے امتحان دینے کے موقع دوسرے تعلیم بورڈ کے مطابق کر دیے ہیں، وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت فنی تعلیمی بورڈ کے اجلاس میں بورڈ کے مالی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں تعلیمی بورڈ کو پنجاب سکلز ڈویپلمنٹ اتھارٹی کے زریعے ایک چھتری تلے لانے اور بورڈ کو ڈیجلٹز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں فنی تعلیمی اداروں کی لیب کو اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ایسے نظام بنائے گے کہ تربیت حاصل کرنے والے ہنر مند فوری روزگار حاصل کر سکیں۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 ایڈیشن مورخہ 18 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"