Author Topic: فوج میں ترقی كے مواقع  (Read 5093 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
فوج میں ترقی كے مواقع
« on: November 15, 2007, 07:12:10 PM »
جو نوجوان بطور سپاہی فوج میں بھرتی ہوتے ہیں انہیں فوج كے مختلف

یونٹوں كے اپنے قواعد و ضوابط كے مطابق ترقی دی جاتی ہے ۔زیادہ تر

فوجی جو محنتی ہوں اور فوج كے عملی اور تحریری امتحانات پاس

كرتے جائیں انہیں اگلے رینكوں میں بتدریج ترقی دی جاتی ہے ۔بطور

سپاہی بھرتی ہونے والے نوجوانوں كے لیے مخصوص عہدوں كی

تفصیل اور ترتیب حسب ذیل ہے۔

١۔   ریكروٹ یا ٹرینی

٢۔   سپاہی

٣۔   لانس نائیك

٤۔   نائیك

٥۔   حوالدار

٦۔   حوالدار میجر

٧۔   نائب صوبیدار

٨۔   صوبیدار

٩۔   صوبیدار میجر

٠١۔   آنریری لیفٹینیٹ

١١۔   آنریری كیپٹن

حوالدار میجر تك كے عہدے نان كمیشنڈ عہدے كہلاتے ہیں جبكہ نائب

صوبیدار سے لیكر صوبیدار میجر تك كے عہدے جو نئیر كمیشنڈ عہدے

كہلاتے ہیں ۔یعنی یہ عہدے سول كے كلاس ٹو گزٹڈ آفیسرز كے برابر

ہیں ۔آنریری لیفٹینیٹ اور كیپٹن كے عہدے اعزازی ہیں اور غیر معمولی

كاركردگی كے مالك صوبیداروں اور صوبیداروں میجروں كو پینشن كے

موقع پر دیے جاتے ہیں ۔