Author Topic: جنر ل ہسپتال میں کلینکل ایگزیم کورس کااختتامی سیشن  (Read 785 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
جنر ل ہسپتال میں کلینکل ایگزیم کورس کااختتامی سیشن
لاہور: جنرل ہسپتال میں3 روزہ کلینکل ایگزیم کورس کی اختتامی سیشن ہوا ۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے شرکاء میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
 ورکشاپ کا اہتمام جنرل ہسپتال کی گائنی یونٹ 2کی پروفیسر ڈاکٹر فائقہ سلیم بیگ نے کیا تھا ۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل،پروفیسر محمد طیب،پروفیسر ارشد چوہان نے نوجوان ڈاکٹرز کو مستقبل کیلئے مفید معلومات فراہم کیں۔
پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلز کے سامنے سب سے بڑی کامیابی غریب و نادار مریضوں کا علاج کر کے انہیں صحتیابی سے ہمکنار کرنا ہوتا ہے لہذا ڈاکٹر کیلئے ہر مریض کا درجہ وی آئی پی ہونا چاہیے۔جسے بورڈ کے اختیارات سے متعلقہ قوانین کی پڑتال سے مشروط کیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ حکومت کا کام سرکاری اداروں اور نصابی کتب کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ یکساں مواد پر مبنی مہنگی یا سستی کتاب کے انتخاب کا اختیار عوام کے پاس موجود ہے۔