Author Topic: خواتین یونیورسٹی صوابی بک فیئر  (Read 638 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
خواتین یونیورسٹی صوابی بک فیئر
« on: March 02, 2021, 11:08:49 AM »
Women university Swabi Book Fair
خواتین یونیورسٹی صوابی بک فیئر
خواتین یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ عروج نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں کتب بینی کا گرتا رجحان افسوسناک امر ہے ، ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام 4 روزہ بک فیئر کے انعقاد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلر نے کہا کہ کتب کے مطالعہ سے انسان اپنے اخلاق اور معیار زندگی کو بلند کرسکتا ہے ،ترقی کرنا ہر دور کا تقاضا رہا ہے ،
نئی نسل کو بھی نئے دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر چلنا چاہئے لیکن کتب بینی جیسی خوبصورت عادت کو فراموش نہیں کرنا چاہئے،ادبی ذوق ہی انسان میں تخلیقی صلاحیتیں پیدا کرتا ہے ،اگر ہم ترقی کی شاہراہ پر قدم رکھنا چاہتے ہیں تو اس کا ذریعہ صرف یہ ہے کہ لوگوں میں پڑھنے کی عادت پیدا کیا جائے۔
انہوں نے اساتذہ کے ہمراہ کتابوں کے اسٹالز کا دورہ کیا اور ایسی ادبی سرگرمیوں کے انعقاد کو طلبا کے ذہنی ارتقا کے لئے کلیدی قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ایسی ادبی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کتاب سے بڑھ کر دنیا میں کوئی ایسی شے نہیں جو ہمیشہ آپ کی دوست رہے۔ کتاب سے دوستی انسان کو شعور کی نئی منزلوں سے روشناس کراتی ہے ، وہاں کتب بینی ہی زندگی کے بہت سے اسرار و رموز کے ساتھ ساتھ اسے منزل سے بھی روشناس کرواتی ہے۔
مذکورہ سرگرمی کامقصد طلبا م میں کتب بینی کے رجحان کو فروغ دینا ہے اور تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ادبدبی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے اور ملک کو اچھے محققین کی ضرورت ہے جو ملک وقوم کی سماجی اورمعاشی ترقی کے لئے کار آمد تحقیق کریں
جس سے عام آدمی اور معاشرے کو فائدہ پہنچے، ایسی تحقیق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کا فائدہ عوام الناس اور معاشرے کو ہو۔