Author Topic: پشاور کے طلبہ کا بورڈ امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ  (Read 605 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Peshawar students demand postponement of board exams
پشاور کے طلبہ کا بورڈ امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ
پشاوربورڈ امتحانات ملتوی یا تاخیر سے لینے کیلئے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے اور پشاور تعلیمی بورڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
 مظاہرے میں مختلف سکولوں کے طلبہ نے شرکت کی اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بورڈ امتحانات ملتوی ہونے کے نعرے درج تھے جب کہ اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ کورس مکمل نہیں ہوا اور تیاری بھی مکمل نہیں کی گئی ہے
جبکہ جون جولائی میں کوئی بھی طالب علم امتحان دینے کیلئے تیار نہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امتحان فی الحال موخر کر کے طلبہ کو تیاری کا موقع دیا جائے
بعدازاں طلبہ کے وفد نے چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ سے ملاقات کی اور ملاقات کے بعد احتجاج ختم کیا ۔