Author Topic: زرعی یونیورسٹی میں جدید ترین پنشنرز سہولت مرکز قائم  (Read 382 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
زرعی یونیورسٹی میں جدید ترین پنشنرز سہولت مرکز قائم

فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی میں پنشنرز کو ون ونڈو کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کے لئے جدید ترین پنشنرز سہولت مرکز قائم کر دیا گیا۔ جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انس سرور قریشی نے یونیورسٹی کے ٹریژرر عمر سعید قادری کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنشنرز ہمارے ادارے کیلئے باعث فخر اور اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں جن کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ بروقت پنشن کے حصول اور ریٹائرمنٹ کی دستاویزات کی تیاری سے لے کر تکمیل تک جملہ مراحل کیلئے انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین اپنے ادارے کے ساتھ جذباتی وابستگی رکھتے ہیں اور انہیں توقع ہوتی ہے کہ دوران سروس جس قسم کی عزت و تکریم دی جاتی تھی انہیں اب بھی وہی اہمیت دی جائے ، لہٰذا سہولت مرکز میں ایسا خوش اخلاق عملہ متعین کیا گیا ہے جو انہیں خندہ پیشانی کے ساتھ نہ صرف خوش آمدید کہے گا بلکہ ان کے تمام مسائل کے فوری حل کیلئے ون ونڈو سہولیات بھی بہم پہنچا سکے گا ۔