LibraryMCQSSindh StudyFG StudyPunjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

ہنزہ میں فائرنگ، کالج لیکچرار قتل، ایک شخص زخمی

Offline AKBAR

  • *****
  • 4491
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
government college Hunza teacher killed
unknown gunmen killed a college teacher and injured another in Karimabad area of Hunza on Friday night.

The police said the assailants opened fire on a car, killing a man namely Habib, a teacher in a government college, and injuring another identified as Rahat Karim.

Both were residents of Karimabad. The body and the wounded were shifted to the Civil Hospital Aliabad.

The police registered a case and started further investigations.

ہنزہ میں فائرنگ، کالج لیکچرار قتل، ایک شخص زخمی
ہنزہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےکالج کے لیکچرار کو قتل کر دیا، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

گلگت بلتستان کے ضلع وادی ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے کالج کے ٹیچر کو قتل کر دیا۔مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ قراقرم یونیورسٹی کے قریب کی گئی ہے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔ملزمان قتل کی واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، مقتول کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہنزہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور قتل کے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور بہت جلد اس کے ذمے داروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ لاش اور زخمی شخص کو سول اسپتال علی آباد منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت حبیب کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گورنمنٹ کالج ہنزہ میں لیکچرار تھا جبکہ زخمی ہونے والا شخص کالج لیکچرار کا دوست ہے۔

ایس ایس پی ہنزہ سلمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.