Author Topic: ناظرہ قرآن پڑھانے کیلئےماسٹر ٹرینرز بھرتی کرنے کا فیصلہ  (Read 485 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

ناظرہ قرآن پڑھانے کیلئےماسٹر ٹرینرز بھرتی کرنے کا فیصلہ
 سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کیلئے اساتذہ کی بھرتیوں سے قبل ماسٹر ٹرینرز بھرتی کرنے کا فیصلہ
 پنجاب حکومت کی جانب سے سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کیلئے اساتذہ کی بھرتیوں سے قبل ماسٹر ٹرینرز بھرتی کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔
عربی زبان پر عبور رکھنے والے 596 ماسٹرز ٹرینر سکولوں کیلئے بھرتی کیے جائیں گے۔
 ایم فل اسلامیات،ایم فل عربی، شہادتہ العالمیہ کے ڈگری یافتہ افراد  درخواستیں جمع کراسکیں گے۔ ماسٹر ٹرینرز کیلئے اہلیت میں ایک سال تک قرآن کا ترجمہ اور احادیث پڑھانے کا تجربہ شامل کیا گیا ہے۔
قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ماسٹر ٹرینر کی بھرتیوں کیلئے آن لائن پورٹل قائم کر دیا گیا ۔ 20 جنوری تک اہل امیدوار قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ پورٹل پر آن لائن  درخواستیں جمع کرا سکیں گئے۔