Author Topic: سندھ یونیورسٹی جامشورو میں تصادم، فائرنگ، 3طلبہ زخمی  (Read 1286 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سندھ یونیورسٹی جامشورو میں تصادم، فائرنگ، 3طلبہ زخمی
   
جامشورو (نامہ نگار) سندھ یونیورسٹی جامشورو میں دو گروپوں میں تصادم اور اندھا دھند فائرنگ سے کیمپس میدان جنگ بن گیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3/طالبعلم زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی جامشورو میں دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں طالبعلم افتخار احمد ولد عقیل برڑو، عبدالجبار ولد کرڑ خان مشوری، نیاز علی ولد نبی بخش مشوری شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال جامشورو میں لایا گیا۔ جامشورو پولیس لائن کے ایل او غلام حیدر پنہور نے مسلح طلبہ کا گھیراؤ کرکے چار نامعلوم مسلح ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ فائرنگ کے باعث یونیورسٹی کیمپس میں موجود طلباء و طالبات میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس و رینجرز کی بھای نفری طلب کرلی۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"