Author Topic: سندھ حکومت نے بی ایڈ کی جگہ صرف میٹرک پاس ٹیچر بھرتی کر لیے۔  (Read 1250 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 سندھ حکومت نے بی ایڈ کی جگہ صرف میٹرک پاس ٹیچر بھرتی کر لیے۔
   
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کی سفارش پر تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کے بغیر بھرتی ہونیوالے پرائمری ٹیچر مطلوبہ اہلیت پر پورا نہیں اترتے۔ میرٹ بر خلاف براہِ راست بھرتی ہونیوالے پی ایس ٹی اساتذہ کی تعلیمی قابلیت ”سی“ اور ”ڈی“ گریڈ کے ساتھ میٹرک یا پھر انٹر ہے۔ ان اساتذہ کے پاس پی ٹی سی اور سی ٹی کی ڈگری ہے اور نہ ہی انہیں انگریزی لکھنا، پڑھنا اور بولنا آتی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پرائمری ٹیچرز کیلئے پی ٹی سی یا سی ٹی کی ڈگری لازمی ہے لیکن کراچی میں بھرتی ہونیوالے استاتذہ کے پاس یہ سند نہیں ہے۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی میں میرٹ پر اساتذہ بھرتی کرنے پر زور دیا گیا ہے جبکہ پرائمری ٹیچر کیلئے پی ٹی سی اور سی ٹی ختم کرکے بی ایڈ لازمی کرنے کی تجویز دی گئی ہے لیکن یہاں نہ صرف عالمی بینک بلکہ قومی تعلیمی پالیسی کی سفارشات کو بھی نظر انداز کردیا گیا ہے۔ ای ڈی او تعلیم کراچی محمد ابراہم کنبھر نے ”جنگ“ کو بتایا کہ کچھ پرائمری ٹیچرز سن (فرزند) کوٹہ کے تحت وزیراعلیٰ کے احکامات کے تحت بھرتی کئے گئے ہیں، یہ انٹر ضرور ہیں لیکن ان کے پاس پی ٹی سی یا سی ٹی کی ڈگری ہے اور نہ ہی انہوں نے تحریری ٹیسٹ پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک پاس افراد کو ٹیچر نہیں لگایا گیا بلکہ انہیں کلرک بھرتی کیا گیا ہے۔ جنگ کے استفسار کہ کیا انہیں ٹاپنگ آتی ہے تو ای ڈی او نے اس کا نفی میں جواب دیا۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"