Author Topic: اسلامی جمعیت طلبہ ڈاؤ یونیورسٹی کراچی کے تحت سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد  (Read 1668 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

   اسلامی جمعیت طلبہ ڈاؤ یونیورسٹی  کراچی کے تحت سیرت النبی  کانفرنس کا انعقاد
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ ڈاؤ یونیورسٹی کے تحت سیرت النبی  کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم  انسانیت کے اخلاق کی تکمیل کے لئے بھیجے گئے اور آخری خطبہ حج کے موقع پر رہتی دنیا کیلئے انسانیت کا منشور پیش کیا۔ حضور اکرم  نے غلاموں، عورتوں اور پوری انسانیت کے حقوق ادا کرنے کا حکم دیا۔ انچارج قرآن اکیڈمی شجاع الدین شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام امن آشتی کا مذہب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور اکرم  کی سیرت اتحاد و یکجہتی کی جانب راغب کرتی ہے۔ حضور اکرم  کی سیرت پر پورا پورا عمل کر کے ہی ہم آپس کی تفریق ختم کرسکتے ہیں اور یہی وقت کا تقاضا بھی ہے
 
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"