Author Topic: 423سرکاری تعلیمی اداروں میں سائنس ٹیچرز کی کمی  (Read 354 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

423سرکاری تعلیمی اداروں میں سائنس ٹیچرز کی کمی
اسلام آباد : بعض اداروں نے عربی کے اساتذہ سائنس اور انگلش پڑھانے پر لگا رکھے ہیں

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی شدید کمی کے باعث کورونا وبا کے دوران آن لائن ایجوکیشن بھی متاثر ہونا شروع ہو گئی،ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات ڈاکٹر اکرام علی ملک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب تک عدالت میں کیسز زیر التوا ہیں نئے اساتذہ بھرتی نہیں کر سکتے ، وفاقی دارالحکومت کے 423سرکاری تعلیمی اداروں میں سائنس ٹیچرز کی کمی شدت اختیار کر گئی ہے ،بعض اداروں نے عربی کے اساتذہ سائنس اور انگلش پڑھانے پر لگا رکھے ہیں،ایف ڈی ای ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں 3000سے زائد اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں تاہم عدالتی حکم امتناع کے باعث نئی بھرتی نہیں ہو سک رہیں،جب تک نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی اس وقت تک تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو دور نہیں کیا جاسکتا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"