پنجاب یونیورسٹی شام کے طلبہ کا لیپ ٹاپ کے لئے مظاہرہ
لاہور: ۲۱ مارچ ۲۰۱۲: جامعہ پنجاب میں شام کی کلاسز کے طلبا و طالبات کا لیپ ٹاپ نہ ملنے کے اعلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، طلبا وطالبات نے لیپ ٹاپ کے حصول تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا، طلبہ کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ نہ دینا ناانصافی ہے۔حکومت پنجاب نے 9500 لیپ ٹاپ یونیورسٹی میں پہنچا دیئے گئے، لیپ ٹاپ پانے والوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی، ذرائع
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ پنجاب یونیورسٹی نہیں بلکہ حکومت پنجاب دے رہی ہے جس سے یونیورسٹی انتظامیہ کا کوئی لینا دینا نہیں، طلبا وطالبات سے احتجاج کرانے میں طلبہ تنظیم(اسلامی جمعیت طلبہ لیا قت بلوچ گروپ ) کا ہاتھ ہے جو انہیں استعمال کر رہی ہے، حکومت پنجاب دوسرے مرحلے میں شام کی کلاسز کے طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی