Author Topic: منہاج یونیورسٹی میں انٹرپرینیورشپ ورکشاپ  (Read 343 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

منہاج یونیورسٹی میں انٹرپرینیورشپ ورکشاپ
ڈلاہور:جس میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد ،ماہر تعلیم محسن ہاشمی ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بزنس اینڈ مینجمنٹ ڈاکٹر کاشف درانی ،ڈپٹی ہیڈ ڈاکٹر رانا تنویرا ور لیکچرر (ایس بی ایم) محمد سلیم نے خصوصی شرکت کی۔ محسن ہاشمی نے کہا طلبہ اپنی سوچ اور احساسات کو مثبت رکھیں گے تو ان کو مقاصد اور اہداف کو حاصل کرنے میں کبھی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔طلبہ کو چاہئے کہ اپنے حقیقی باطن کو دریافت کرنے کیلئے فطری صلاحیتوں کا اظہار کریں،خواہشات کوپورا کرنے کے لئے ناجائز ذرائع کا استعمال نہ کریں۔
ڈاکٹر ساجد محمود شہزادنے کہا منہاجین پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان میں سے ہر طالب علم ایک قائد ہے ۔وائس چانسلر نے محسن ہاشمی کو منہاج یونیورسٹی میں آنے اور طلبہ کو موٹیویشنل لیکچر دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور شیلڈ سے نوازا۔تقریب میں بزنس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ 08 ٖفروری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"