Author Topic: جامعہ کراچی میں چینی بیچلرز پروگرام شروع کرینگے،قونصل جنرل  (Read 537 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی میں چینی بیچلرز پروگرام شروع کرینگے،قونصل جنرل
کراچی : کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ جامعہ کراچی میں قائم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان ملک کا سب سے بڑا انسٹی ٹیوٹ ہے اور اس کی کارکردگی بے حد شاندار ہے، اس سلسلے میں جامعہ کراچی اور سچوان نارمل یونیورسٹی کے اساتذہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ پیر کو سچوان نارمل یونیورسٹی سے آئے ہوئے وفد کے ہمراہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سال جامعہ کراچی میں چینی بیچلرز پروگرام شروع کر رہے ہیں اور جامعہ کراچی کے 20 طلبا کو ماسٹرز کے ڈگری پروگرامز میں صدارتی اسکالر شپ فراہم کریں گے، جامعہ کراچی اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ سچوان نارمل یونیورسٹی کی اسکالرشپ سے مستفید ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ تعلیمی اشتراک اور فیکلٹی و اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام میں بھی معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکائی الائنس کی تشکیل سے سچوان نارمل یونیورسٹی، یونسی یونیورسٹی، جامعہ کراچی اور دونوں ممالک میں باہمی تعلیمی اتحاد و تعاون کی فضا قائم ہو گی۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ میں چینی قونصل جنرل اور سچوان نارمل یونیورسٹی کے صدر کے تعاون پر بے حد مشکور ہوں،مجھے خوشی ہے کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان جامعہ کراچی اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا انسٹی ٹیوٹ بن کر ابھرا ہے، امید ہے اس میں مزید بہتری آئے گی۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 21 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"