Author Topic: طلبا کیلئے خوشخبری، سکالرشپ کا اعلان  (Read 270 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلبا کیلئے خوشخبری، سکالرشپ کا اعلان
لاہور: احساس پرگرام کے تحت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے انڈر گریجوایٹ 636 مستحق طلبا کیلئے 5 کروڑ 14 لاکھ روپے کے وظائف کی منظوری دیدی، طلبا کو مکمل ٹیوشن فیس اور ماہانہ اخراجات کیلئے وظائف دیئے جائیں گے۔

یو ایچ ایس کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت مختلف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز اور نرسنگ انسٹی ٹیوٹس کے 636 مستحق طلبا کیلئے وظائف کی منظوری دی گئی ہے۔ وظائف کی پہلی قسط کیلئے 5 کروڑ 14 لاکھ روپے فراہم کئے گئے ہیں، 50 فیصد سکالرشپ لڑکیوں اور دو فیصد سپیشل طلبہ کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے 34، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کے 21، آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفر آباد کے 24 اور سی پی ایم انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے دو طلبا شامل ہیں۔
ملازمین کیلئے خوشخبری

ڈی جی خان میڈیکل کالج کے 48، ڈیمونٹ مورنسی کالج آف ڈنٹسٹری کے 8، گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے 44، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے 29، نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈنٹسٹری کے 22، قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے 126، ساہیوال میڈیکل کالج کے 59، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کے 41، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے 94 اور سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز لاہور کے 49 طلبا نے نام شامل ہیں۔

اسی طرح پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے 9، شیخ خلیفہ بن زید میڈیکل کالج لاہور کے 13، پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کے 6، شیخا فاطمہ انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کے 3 اور محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج میرپور آزاد کشمیر کے ایک طالب علم کو سکالرشپ ملے گا۔ یو ایچ ایس کی جانب سے وظائف کی رقم رواں ہفتے متعلقہ کالجوں کو بھیج دی جائے گی۔‏
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیاکی ویب سائٹ پر مورخہ27 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"