Author Topic: اسلامی یونیورسٹی آئندہ سمسٹر میں 42ہزار آن لائن کورسز متعارف کرائیگی  (Read 336 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اسلامی یونیورسٹی آئندہ سمسٹر میں 42ہزار آن لائن کورسز متعارف کرائیگی
اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی عالمی وبا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی غرض سے آن لائن تدریسی نظام کو فعال بنا رہی ہے جس کے تحت آئندہ سمسٹر میں 42 ہزار آن لائن کورسز متعارف کراے جائیں گے جبکہ اس نظام سے بائیس ہزار طلبا و طالبات استفادہ کریں گے ۔اس ضمن میں جامع پالیسی کی تیاری کے لیے خصوصی اجلاس جامعہ کے نیو کیمپس میں ہوا جس میں ریکٹر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یاسین زئی ،صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سمیت قائم مقام صدر ڈاکٹر اقدس نوید ملک، نائب صدور، ڈینز، ڈائریکٹرز جنرل، شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر اہم عہدیداروں نے شرکت کی.دوران اجلاس اس امر کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا کہ آن لائن مینجمنٹ سسٹم کو ہر حال میں فعال رکھا جاے گا اور عالمی وباو کے پیش نظر جامعہ کی مزید بندش کے نتیجے میں یکم جون سے آن لائن کلاسز کا اجرا کیا جاے گا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امتحانا ت \"اوپن بک \" بنیادوں پر لیے جائیں گے ۔آئندہ سمسٹر کے لیے اشتہاری مہم 28 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
حوالہ: دنیا نیوز اسلام آباد مورخہ 19 مئی 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"