Author Topic: طلبا کو اسکالرشپ، اساتذہ کی تربیت کیلئے تیار ہیں،ڈاکٹر زبیر  (Read 346 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلبا کو اسکالرشپ، اساتذہ کی تربیت کیلئے تیار ہیں،ڈاکٹر زبیر
کراچی : محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے صوبائی حکومت پر زور دیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں قابل اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے لائسنس کے اجراکے لئے قانون سازی پر توجہ دے، تاکہ ہمارے اساتذہ نونہالوں کو اچھی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان میں ایک بہتر انسان ثابت ہونے کا شعور بھی بیدار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو قابل اساتذہ فراہم کرنے کیلئے آئندہ سال سے بی ایس (ایجوکیشن) اور ایم ایس (ایجوکیشن لیڈرشپ) کے نئے ڈگری پروگرام شروع کیے جائیں گے، جن میں داخلہ لے کر بی اے ،بی کام اور بی ایس سی پاس اساتذہ اپنی تعلیم دینے کی استعداد میں اضافے کے علاوہ موجودہ
عالمی اسٹینڈرڈ کے مطابق گریجویشن کے معیار پر پورا اترسکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی کیمپس میں محمد علی جناح یونیورسٹی اور الائیڈ گروپ آف اسکولز سندھ و بلوچستان ریجن کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ محمد علی جناح یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار محمد کاشف خان اور الائیڈ گروپ آف اسکولز سندھ و بلوچستان ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر نوید شمس نے دستخط کئے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے مزید کہا
کہ طلبہ کو اسکالر شپ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو تربیت کی فراہمی کے لئے تیار ہیں تاکہ وہ سماجی اقدار کا خیال رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرسکیں۔ معاہدے کے تحت الائیڈ اسکول سے میٹرک پاس طلبہ کو کسی بھی کالج سے انٹر کرنے کے بعد یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے پر 52 فیصد اسکالر شپ کی سہولت دی جائیگی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 25جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"