Author Topic: لاہور بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پراجیکٹ مینجمنٹ کا افتتاح  (Read 1408 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

لاہور بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پراجیکٹ مینجمنٹ کا افتتاح

لاہور: بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پراجیکٹ مینجمنٹ آفس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔لاہور میں اس منصوبے کا افتتاح متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین آصف ہاشمی نے کیا۔ انہوں نے اس موقعے پر میڈیا کو مجوزہ گورونانک یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کے لئے ننکانہ صاحب میں ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی ہے جبکہ مزید زمین بھی خریدی جائے گی۔

یونیورسٹی کا سنگ بنیاد وزیراعظم یوسف رضا گیلانی رکھیں گے۔ پراجیکٹ میں پانچ سو بستروں کا ایک اسپتال بھی شامل ہو گا۔ گورومکھی پر پی ایچ ڈی کا شعبہ بھی یونیورسٹی میں قائم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بورڈ آف گورنرز میں سابق صوبائی وزیر تعلیم عمران مسعود بھی شامل ہوں گے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین آصف ہاشمی نے بابا گورونانک یونیورسٹی کے پراجیکٹ مینجمنٹ آفس کے لئے اپنا مکان عطیہ کیا ہے۔
شکریہ اج