Author Topic: صرف وفاق المدارس العربیہ ہماری نمائندہ ہے مولانافضل الرحمن  (Read 502 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

وفاق المدارس العربیہ ہماری نمائندہ جماعت ہے اس کے علاوہ کسی اور کو ہم تسلیم نہیں کرتے ، مولانافضل الرحمن
فضل الرحمٰن نے نئے مدارس بورڈز منظور کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کی جانب سے دینی مدارس کے نئے بورڈ منظور کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے
کہ حکومت فوری طورپرفیصلہ واپس لے ورنہ ملک بھر کے دینی مدارس کے طلبا سڑکوں پراحتجاج کرینگے۔
جمیعت علمائےاسلام کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانافضل الرحمن نے کہاکہ علماء کا مطالبہ نہیں
بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی خواہش پوری کی گئی، ان بورڈوں کا بھی وہی حال ہوگا جو مشرف کے مدرسے بورڈ کا تھا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارے حکمران باہر کے غلام اور ایجنٹ ہیں، وفاق المدارس ہماری تنظیم ہے،
وفاق کے ذمہ داران مدارس کا تحفظ کریں،وفاق المدارس اگر مدارس کا تحفظ نہیں کرسکتی تو جمعیت علماء اسلام مدارس کا تحفظ کرے گی۔
مدارس کے تحفظ کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، جےیوآئی مدارس کی چوکیدار ہے،
وفاق المدارس العربیہ ہماری نمائندہ جماعت ہے اس کے علاوہ اور کوئی جماعت ہم تسلیم نہیں کریں گے، علماء کرام سے مشاورت کے بعد حکومت کے اس اقدام کیخلاف بڑا فیصلہ کریں گے۔