National University of Modern Languages Multan, Seminar on the need of e-commerce in modern times
نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ملتان,ای کامرس کی دور حاضر میں ضرورت پر سیمینار
نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ملتان کیمپس کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام ای کامرس کی دور حاضر میں ضرورت کے عنوان پر سیمینار ہوا۔ سیدہ انم ماجد نے طلباءو طالبات کو ”فری لانسنگ“ کے حوالے سے ضروری معلومات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اب طلباءپڑھائی کے ساتھ فری لانسنگ کے ذریعے معقول رقم کما کر اپنی پڑھائی کا خرچہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہو ں نے طلباءکو ای کامرس میں استعمال ہونے والے پلیٹ فارمز کے بارے میں آگاہی دی۔
مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر راو اکمل علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے پروگرامز طلباءو طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، سیمینار میں پروفیسر محسن علی خان، سارہ عمیر بچہ، اورصلاح الدین بھٹو نے بھی شرکت کی ۔